5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس
جنگ نیوز -
دبئی…سی ایم ڈی…دنیا کی سب سے بڑی عمارت کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد دبئی کو ایک اور اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے? دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینسیں موجود ہیں جودرحقیقت بڑی مرسیڈیز بسوں پر مشتمل ہیں? دبئی کے ایمبولینس سروس سینٹر کے پاس ایسی تین بسیں موجود ہیں جن میں بہترین طبی سہولیات سمیت دنیا کا سب سے چھوٹا ایکسرے یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے? صرف یہی نہیں بلکہ ان ایمبولینس بسوں میں ICU ، لیبر روم اوچھوٹا سا آپریشن تھیٹر بھی موجود ہے?