5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فٹ بال ورلڈ کپ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج رات ہوگی
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ …فیفا ورلڈ کپ کا آغاز کل سے ہورہا ہے مگر میگا ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج رات جوہانسبرگ میں ہوگی، جس کی سب سے خاص بات کولمبین گلوکارہ شکیرا کی پرفارمنس ہوگی? میزبان ٹیم جنوبی افریقا نے میگاایونٹ سے ایک روز قبل ہی فاتحانہ انداز میں جوہانسبرگ کا اوپن ٹاپ بس ٹوور کیا، بڑی تعداد میں موجود مداحوں نے اپنی ٹیم کا خیرمقدم کیا جو کل میکسیکو کے خلاف میچ سے ایونٹ کا آغاز کریگی، اس سے قبل صدر جیکب زوما نے ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات اور انہیں ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کو کہا، جس سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے?جرمن لیجنڈری کھلاڑی اور کوچ فرانز بیکن بوور نے کہا ہے کہ کپتان مائیکل بیلاک کی غیر موجودگی سے جرمن ٹیم کو فائدہ ہوگا اور ٹیم نہ صرف متوازن ہوگی بلکہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرے گی?انیس سو تیس میں پہلی اور آخری بار سیمی فائنل کھیلنے والی امریکا کے مڈ فیلڈر لینڈن ڈونوون پرامید ہیں کہ اس بار ان کی ٹیم ماضی کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھائے گی? انگلینڈ اور امریکا کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے دوسرے دن آمنے سامنے ہوں گی، مڈفیلڈر جوکول نے امید ظاہر کی ہے کہ میگا ایونٹ میں انکی کارکردگی سے انگلینڈ کو فائدہ ہوگا?ادھر دفاعی چمپئن اٹلی کے کوچ مارسیلو لپی کا کہنا ہے کہ ان کے کھلاڑی عمررسیدہ نہیں، بلکہ فٹ ہیں، ان کی کارکردگی ہی ناقدین کے منہ بند کرنے میں کامیاب ہوگی، لیکن جہاں کھلاڑی دوسرے راؤنڈ میں کوالی فائی کرنے کی بات کررہے ہیں وہیں سربیا سے تعلق رکھنے والے ڈیفنڈر ایلگزینڈر لیوکووچ گھانا کے خلاف میچ سے آگے کے بارے میں نہیں سوچ رہے، وہ پرعزم ہیں کہ کامیابی ان کی ٹیم کا مقدر بنے گی? سلوویکیہ کی ٹیم پہلی بار ورلڈ کپ ضرور کھیل رہی ہے مگر اس کے حوصلے باقی ٹیموں کی طرح بلند ہیں، اٹلی، پیراگوئے اور نیوزی لینڈ کے ساتھ گروپ ایف میں شامل یہ ٹیم پہلے ایونٹ میں کامیابی کی خواہشمند ہے?