تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

گوادر: گنداپانی فراہمی آب کی لائنوں میں شامل،بیماریوں میں اضافہ

جنگ نیوز -
گوادر…گوادر میں حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد جمع ہوجانے والا گندا پانی پینے کے پانی کی لائنوں میں داخل ہورہا ہے جس سے شہریوں میں مختلف قسم کی خطرناک بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں?ڈی ایچ کیو اسپتال گوادرکے ایم ایس ڈاکٹر نذیرکے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد نکاسی آب کے مستحکم انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے کئی مقامات پر گندا پانی پینے کے پانی کی لائنوں میں شامل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں مختلف بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں?انکاکہنا ہے کہ شہریوں کو پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی لازمی بنانی ہوگی وگرنہ گنداپانی پینے سے شہریوں کی بڑی تعداد ہیپاٹائٹس اور گیسٹروکے خطرناک امراض میں مبتلا ہوسکتی ہے?ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے پیدا ہونیوالی مختلف بیماریوں کے حوالے سے حکام کوپہلے سے آگاہ کردیا گیا تھا کہ ان طوفانی بارشوں سے کئی سنگین بیماریاں جنم لے سکتی ہیں جن پر قابو پانے کیلئے ادویات کی بڑی مقدار درکار ہوگی? تاہم تمام تر خطرات سے آگاہی کے باوجود حکام کی جانب سے موثر اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے مریضوں کے علاج میں سخت مشکلات کا سامناہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.