5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کرسٹیانورونالڈو نے مادام تساؤ عجائب گھر میں جگہ بنالی
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو لندن کے مادام تساؤ عجائب گھر میں ڈیوڈ بیکہم اور دیگر فٹ بال اسٹارز کے ساتھ جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں?لندن میں مادام تساؤ کے مومی عجائب گھر میں جب کرسٹیانورونالڈو کا مجسمہ نصب کیا گیا تو اسے دیکھنے کے لیے ان کے مداح پہلے ہی سے وہاں موجود تھے? کرسٹیانو رونالڈو کے مجسمے کی ٹی شرٹ پر پرتگال کا نشان بھی موجود ہے? ان کے مجسمے کو انگلش فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم اور اسٹیون گیراڈ کے مجسمے کے ساتھ رکھا گیا ہے? عجائب گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شائقین کی بڑی تعداد نے کرسٹیانورونالڈو ککے مجسمے کی فرمائش کی تھی جسے پور اکردیا گیا? کرسٹیانورونالڈو کے مجسمے کی تیاری میں چار ماہ کا عرصہ لگا اور اس پر 2لاکھ18ہزار ڈالر لاگت آئی?