5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عطاآباد جھیل کی سطح میں ایک انچ کمی،پانی کی آمد و اخراج تیسرے روز بھی برابر
جنگ نیوز -
ہنزہ …عطاآباد جھیل سے پانی کی آمد اور اخراج کا لیول آج مسلسل تیسرے روز بھی برابر ہے اور جھیل میں پانی کی سطح میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں آئی?سرکاری ذرائع کے مطابق جھیل میں پانی کی آمد اور اخراج پانچ ہزار کیوسک تک ہورہا ہے، جبکہ جھیل کی سطح گذشتہ روز374 فٹ تھی جس میں آج ایک انچ کی کمی ہوئی ہے? دوسری جانب ماہ جولائی میں پہاڑوں سے گلیشیرز پگھلتے ہیں جس سے تقریباً15 سے 20 ہزار کیوسک پانی پہلے دریا میں آکر شامل ہوتا تھا تاہم اب یہ پانی جھیل میں داخل ہوگا جس سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جھیل میں پانی کا اضافہ رساؤ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوسکتاہے?ادھر ہنزہ اور گلگت موسم صاف ہونے کے بعد ہیلی سروس جاری ہے،جو تحصیل گوجال کے متاثرہ علاقوں کے لوگوں ان کے علاقے تک پہنچا رہی ہے، جبکہ گلمت، ششکٹ ،حسینی اورپھسو کیلئے کشتی سروس بھی لوگوں کی آمدو رفت کیلئے جاری ہے? شاہراہ قراقرم گلگت ہنزہ سیکشن سہ پہر چار بجے تک کھلا رہے گا، جس کے ذریعے متاثرہ سامان کی نقل و حمل اور لوگوں کی آمدورفت جاری ہے?