5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اسرائیل کا ایران کے خلاف پابندیوں پر خیرمقدم
جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس …اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایران کیخلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کا خیرمقدم کیا ہے?اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیاں مثبت قدم ہیں اس سے ایران کو واضح ہوجانا چاہئے کہ دنیا کی بڑی طاقتیں اس کے جوہری ہتھیاروں کیخلاف ہیں?انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان پابندیوں کے بعد سخت اقدامات بھی لیے جائینگے?بدھ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کاونسل میں ایران کے خلاف چوتھی بار پابندیاں لگائی گئی ہیں،جس کی حمایت میں بارہ ممالک نے کی جبکہ ترکی اور برازیل نے اس کے خلاف ووٹ کیا?امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ اب ایران کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ عالمی رائے کو رد کرنے کا کیا نتیجہ ہوتا ہے?