5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
حکومت کی کرپشن بیرونی سرمایہ کاری میں بڑی رکاوٹ ہے،احسن اقبال
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی کرپشن بیرونی سرمایہ کاری میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے?یہ بات انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب میں کہی?تقریب سے آئی ای پی لوکل سینٹر کے چیئرمین ڈاکٹر یونس جاوید اپل اور جنرل سیکرٹری امیر ضمیر نے بھی خطاب کیا? احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالات بہت گھمبیر ہیں لیکن حکومت سازشوں میں لگی ہے?انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا جبکہ این آر او پر محاذ آرائی کی جارہی ہے جو نظام کیلئے خطرہ ہے?احسن اقبال نے کہا کہ جی ایس ٹی اور دیگر اقدامات سے مہنگائی بڑھے گی?