تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جمشید دستی کو بچانے کیلئے وزیراعظم میدان میں کود پڑے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وہ ضلع مظفرگڑھ میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے جمشید دستی سے پولیس کے ناروا سلوک پر وزیر اعلی? پنجاب شہباز شریف سے بات کریں گے?جمشید دستی کے معاملے پر قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن نورعالم نے نکتہ اعتراض پیش کیا اور کہا کہ مظفرگڑھ میں جمشید دستی کے گھر چھاپہ مارا گیا اور ان کی والدہ سے بھی ناروا سلوک روا رکھا گیا ، اس پر ایوان میں مسلم لیگ نون کے چیف وہپ شیخ آفتاب نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے?وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ رکن اسمبلی کوگرفتارکیاجاسکتاہے لیکن اس سے غلط روایت پڑ جائیگی اور مفاہمت کے عمل کو نقصان پہنچے گا ? وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ اسپیکرکے نوٹس میں لایاجاچکاہے اورانہیں پرمنحصرہے کہ وہ کیافیصلہ کرتے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.