5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے
جنگ نیوز -
سڈنی …آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن انگلینڈ کیخلاف ہونیوالی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، آسٹریلوی سلیکٹرز پر امید ہیں کہ جانسن پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل فٹ ہوجائیں گے ?آسٹریلیا کی ٹیم ان دنوں انجریز کا شکار ہے، پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن باہر ہوئے اور اب مچل جانسن، تاہم آسٹریلوی سلیکٹرز پرامید ہیں کہ جانسن انگلینڈ کیخلاف میچز کی سیریز مس کرنے کے بعد صحت یاب ہوجائیں گے، جانسن کہنی میں انجری کی وجہ سے کم از کم چھ ہفتے تک کھیل سے دور رہیں گے، ان کی جگہ19سالہ جوش ہیزل ووڈ کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز اگلے ماہ انگلینڈ میں کھیلی جائے گی?