تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

تھری جی ٹیکنالوجی سروسز کے 3 لائسنس جاری کردیئے، لطیف کھوسہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مشیر سردار لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ پاکستان میں تھری جی ٹیکنالوجی سروسز کے تین لائسنس جاری کئے جائیں گے جس کیلئے تیاری شروع کردی گئی ہے ?اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے تحت تھری جی ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کے دوران لطیف کھوسہ نے کہاکہ نئے بجٹ میں آئی ٹی سیکٹر پر ٹیکسوں کا کوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالا گیا ?اس شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری اور ٹیلی ڈینسٹی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جو63فیصد ہے ? اس کے برعکس بھارت میں اب بھی ٹیلی ڈینسٹی صرف36 فیصد ہے? انہوں نے بتایاکہ اس سال کے آخر تک موبائل فون صارفین کی تعداد دس کروڑ تک پہنچ جائے گی، سیکرٹری آئی ٹی نجیب اللہ ملک اور چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر محمد یاسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھری جی ٹیکنالوجی سے آئندہ دو برسوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے ?انہوں نے کہا کہ تھری جی براڈ بینڈ سروسز سے پاکستانی صارفین کو ایک ہی وقت میں ویڈیو ڈیمانڈ ٹی وی ، ای ایجوکیشن ، میڈیکل ریکارڈ تک آن لائن رسائی ، ویڈیو کال آئن لائن ویدر فورکاسٹ اور دیگر کئی آن لائن سروسز ایک ہی فون سیٹ پر میسر ہوں گی ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.