5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کینیڈین یونیورسٹی کامختاراں مائی کوڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا اعلان
جنگ نیوز -
اوٹاوا…کینیڈاکی ایک یونیورسٹی نے بچیوں کی تعلیم کے فروغ کی کوششوں کے اعتراف میں مختار مائی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کیا ہے ? کینیڈا کے شہر سڈبری کی لارین ٹیان یونی ورسٹی کے مطابق مختارمائی نے جس طرح ذاتی جرأت کا اظہار اور تمام مسائل کا سامنا کرتے ہوئے مقامی لوگوں خاص طور پر بچیوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق پر کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے?مختار مائی کو اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ یونی ورسٹی کی سینٹ اور بورڈ آف گورنرز میں باقاعدہ ووٹنگ کے ذریعے ہوا?انہیں یہ اعزازی ڈگری ایک تقریب میں دی جائیگی جس میں ان کے علاوہ یونی ورسٹی کے دیگرطالب علم ،بھی اپنی گریجویشن کی ڈگری حاصل کریں گے ?یونی ورسٹی کی طرف سے مختار مائی سے کہا گیا ہے کہ وہ تقریب میں طلبا سے خطاب بھی کریں ?کیونکہ ان کی جرأت ،جدوجہد اور فروغ تعلیم کیلئے انکی کوششیں عملی زندگی میں ان طلبا کی مدد کر سکتی ہیں ? مختار مائی کو پی ایچ ی کی ڈگری اس سال30 اکتوبر کو کینیڈا میں دی جائیگی ?مختار مائی خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی ایک تنظیم مختار مائی ویمن اور آرگنائزیشن چلا رہی ہیں جس کے تحت مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں ایک گرلز مڈل اسکول اور دو پرائمری اسکول کام کر رہے ہیں جہاں سیکڑوں بچیاں مفت تعلیم حاصل کر رہی ہیں?