تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کوئٹہ میں 47جوڑوں کی اجتماعی شادی

جنگ نیوز -
کوئٹہ …کوئٹہ میں اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد،47دلہنیں رخصت ہوکر پیا گھر سدھار گئیں ?کوئٹہ کے پردہ کلب میں ہونے والی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد محکمہ ترقی نسواں نے کیا ?تقریب میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے47جوڑے کا نکاح پڑھایا گیا محکمہ ترقی نسواں کی جاب سے تقریب میں شریک ہر دلہن کو جہیز میں پچاس ہزار روپے کا جہیز جبکہ دلہا کو پانچ ہزار روپے نقد دئیے گئے?تقریب میں صوبائی وزیر ترقی نسواں مسز غزالہ گولہ،نسرین کیتھران دلہاہوں اور دلہنوں کے رشتہ داروں نے شرکت کی ?تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر غزالہ گولہ نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک عوامی حکومت ہے جو عوام کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے ?انہوں نے اجتماعی شادی سے غریب لوگوں کا ایک بڑا مسئلہ حل ہوا ہے بلوچستان حکومت اس سلسلے کو جاری رکھے گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.