5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
نئے بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس کی شرح نہ بڑھانے کی سفارش
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ امور نے نئے بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس نہ بڑھانے اور غیرتنخواہ دار طبقے کے لئے ٹیکسوں کی شرح میں رد و بدل کی سفارش کی ہے ? قائمہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد سینیٹر احمد علی کی زیر صدارت ہوا ? اجلاس میں نئے بجٹ کے فنانس بل سے متعلق امور پر غور کیا گیا ?کمیٹی نے جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافہ نہ کرنے کی سفارش کی اورریٹائرڈ ججوں کی بیواؤں کو بھی پنشن کا 75 فیصد دینے کی تجویز منظورکرلی ، کمیٹی نے غیر تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کی شرح میں ردو بدل کی سفارش کرتے ہوئے یہ معاملہ ایف بی آر کو بھیج دیا?قائمہ کمیٹی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ سے ایف بی آر کو بینک کے ذریعے 8 ارب روپے سے زائد کا پے آرڈر کلیئر نہ ہونے کا معاملہ زیر غور لایا گیا تو ، چیئرمین کمیٹی نے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بنک سے اسی وقت ٹیلی فون پر رابطہ کیا? انہوں نے اسٹیٹ بنک کو ہدایت کی کہ حبیب بنک کا آٹھ ارب بیس کروڑ روپے کا پے آرڈر فوری جاری کیا جائے، اجلاس کے بعد ایف بی آر کے ترجمان اسرار رؤف نے جیونیوز کو بتایا کہ حبیب بنک کو پے آرڈر کے اجرا میں رکاوٹ ڈالنے پر نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے?