5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
گوادر : طوفانی بارشوں سے متاثر تمام رابطہ سڑکوں کی بحالی مکمل
جنگ نیوز -
گوادر…گوادر میں طوفانی بارشوں سے متاثر ہونے و الی تمام رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام مکمل ہوگیا ہے ? ادھر جیوانی میں متاثرین اب بھی کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں ?ذرائع کے مطابق ضلع گوادر کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے متاثر ہونے والی تمام رابطہ سڑکیں کھول دی گئی ہیں ،تاہم ایران اور گوادر کا زمینی رابطہ اب تک بحال نہیں ہوسکا ہے ?متاثرہ علاقوں میں جلانے کیلئے لکڑی اور گیس کی قلت ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ? کئی مقامات پر سیوریج کا پانی پینے کے پانی کی لائن میں شامل ہوگیا ہے ? بارشوں کاپانی جمع ہونے سے بدبو پھیل گئی ہے ?ساحلی علاقے جیونی کا زمینی رابطہ ایک ہفتے بعد گوادر سے بحال ہوگیا ہے ?جیوانی میں متاثرہ افراد کی حالت انتہائی بد تر ہے اور اب بھی کئی خاندان کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں?