5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
مختلف علاقوں میں کھڑے پانی سے تعفن، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ
جنگ نیوز - حیدرآباد…حالیہ بارشوں کے بعد حیدرآباد کے بعض علاقوں میں اب بھی پانی کھڑا ہے ?کیچڑ اورگندگی سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے?انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے سبب نکاسی کا عمل متاثر ہورہاہے?ہفتہ اور اتوار کو ہونے والی بارشوں کے باعث قاسم آباد کے مختلف علاقوں بھٹائی ٹاؤن ،سٹیزن کالونی ،سٹی کورٹ ،قادرنگر،انورویلاز ،فراز ویلاز سمیت دیگر علاقوں میں اب بھی بارش کا پانی کھڑا ہے،جس کے سبب شہریوں کو پریشانی کا سامناہے?آلودہ پانی سے تعفن ہے اور مچھروں کی افزائش ہورہی ہے اورمختلف بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے ? لطیف آباد نمبر2اور گیارہ سمیت حالی روڈ ،سبزی منڈی سے پانی کی نکاسی کردی گئی تھی تاہم کیچڑ اور گندگی اوردھول اڑنے سے دکانداروں کو پریشانی کا سامنا ہے?عیدگاہ میں پانی موجود ہونے سے قریبی مکانات میں رہائش پذیر لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں?انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں نکاسی کا کام جاری ہے ،یہ عمل مکمل ہونے کے بعد صفائی کا کام شروع کیاجائیگا?رانی باغ میں بھی موٹریں نصب کرکے نکاسی کا کام جاری ہے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں پانی موجود ہے وہاں نکاسی کیلئے موٹریں تو نصب ہیں لیکن بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث اس کا م میں دشواری کا سامناہے?ادھر حیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ،تاکہ ان علاقوں سے جلد از جلد پانی نکال دیا جا سکے ?