تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جنوبی پنجاب میں آپریشن کی کوئی ضرورت نہیں،راناثناء اللہ

جنگ نیوز -
لاہور. . . . . . وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں آپریشن کی کوئی ضرورت نہیں،نہ وہاں کوئی نو گو ایریاہے?کسی دہشت گرد کو پنجاب میں برداشت نہیں کریں گے،دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے? پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں پریس گیلری کمیٹی کے نومنتخب اراکین کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پرانہوں نے گورنر پنجاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سستی روٹی کا بخار ان کے سر کو چڑھ گیا ہے? ان کا کہنا تھا کہ آج کل گورنرکی طبیعت ناساز ہے تاہم دشمن کے مرنے پر بھی خوشی نہیں کرنی چاہیے?انہوں نے سستی روٹی کے ساتھ بعض چیزوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس نسخے کے استعمال سے گورنر ایک ماہ میں ٹھیک ہوجائیں گے جسکے بعدوہ سستی روٹی اسکیم کوبہتر بنانے کے ضرور مشورے دیں? گورنرپنجاب سلمان تاثیرگریبان چاک کرکے سڑکوں پر پھریں پھر بھی انہیں بلٹ پروف گاڑی نہیں دی جائے گی? انہوں نے کہا کہ گورنرپنجاب ڈنڈا اور جھنڈا پنجاب کا استعمال کرتے ہیں اور گالیاں بھی اسی کو دیتے ہیں،رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پرویزال?ہی پنجاب کے وزیراعلی? رہے ہیں،ان کی جانب سے صوبے کا گالی دینا مناسب نہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.