5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اسٹیٹ بینک برآمدات میں اضافے کیلئے آسان قرضے فراہم کریگا
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . .اسٹیٹ بینک برآمدات میں اضافے اور ترقی کیلئے آسان قرضے اور مالی سہولیات فراہم کریگا? یہ بات اسٹیٹ بینک پشاور میں برآمدات کے فروغ کے لئے قرضوں کی اسکیم کے موضوع پر ہونے والے سیمینار میں بتائی گئی?اس موقع پرسینیٹر الیاس احمد بلور مہمان خصوصی تھے? سیمینار میں بینکاروں ،تاجروں، سرحد اور ٹرائیبل چیمبرزآف کامرس کے عہدیداروں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی? شرکا کو بتایا گیا کہ برآمد کنندگان کو حکومتی پالیسیوں کے تحت آسان قرضے فراہم کئے جائیں گے ?زرعی پیداوارکو ذخیرہ کرنے کیلئے پلانٹ اور مشینری لگانے کی غرض سے قرضوں کی فراہمی سے زرعی برآمد میں بھی اضافہ ہوگا?اسکیم سے تمام شعبے استفادہ کرسیکیں گے تاہم منفی فہرست میں شامل شعبے اس کے اہل نہیں ہونگے?