5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ہالی ووڈ سپراسٹار جانی ڈیپ 47 برس کے ہو گئے
جنگ نیوز -
لاس اینجلس . . . . . .ہالی وڈ کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اور سب سے زیادہ پرکش اداکار قرار دیے جانیوالے کیپٹن جیک اسپیرو یعنی جانی ڈیپ آج47 برس کے ہو گئے ہیں? انیس سو چوراسی میں ہارر فلم ’اے نائٹ میئر آن ایلم اسٹریٹ‘ سے فلمی زندگی کا کامیاب اسٹارٹ لینے والے جانی ڈیپ ہالی وڈ کے واحد اداکار ہیں جن کی دو فلمیں پائریٹس آف دی کیریبین اور ایلس ان ونڈرلینڈ ایک ارب ڈالر سے زائد بزنس کرچکی ہیں?انیس سو ستانوے میں ڈونی براسکو میں بھی جونی ڈیپ کا کام نکھر کر سامنے آیا جب انھیں ہالی وڈ کے چوٹی کے اداکار ال پچینو کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا? لیکن پائریٹس آف دی کیریبین کا کیپٹن جیک اسپیرو سبھی سے بازی لے گیا?جونی ڈیپ تین مرتبہ بہترین اداکار کی حیثیت سے آسکر کے لیے نامزد ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک یہ ایوارڈ ان کے حصے میں نہیں آیا تاہم شائقین فلم میں ان کی پسندیدگی کسی ایوارڈ کی محتاج نہیں اور چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد جانی ڈیپ کے پاس موجود ہے?