5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
انڈیانا جونز کے پانچویں حصے کا کام شروع ہوگیا
جنگ نیوز -
لاس اینجلس . . . . . . .ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ کی فلم سیریز انڈیانا جونز کے پانچویں حصے کا کام شروع ہوگیا ہے?انڈیانا جونز کی اگلی فلم دنیا کے اس حصے پر بنائی جا رہی ہے جس کے بارے میں سینکڑوں کہانیاں ہر دور میں مقبول رہی ہیں?اس بار یہ فلم برمودا کے جزیروں پر بنائی جائے گی جس کے لیے مشہور ہے کہ وہاں کئی ہوائی جہاز غائب ہوچکے ہیں ?فلم کے خالق جارج لوکس اور اسٹیون اسپیل برگ نے اس فلم کے اسکرپٹ اور کاسٹنگ پر کام شروع کردیا ہے جبکہ فلم کی باقاعدہ شوٹنگ چند مہینوں میں شروع ہو جائے گی?فلم کا مرکزی کردار ہیرسن فورڈ اس پانچویں حصے میں بھی پوری توانائیوں کے ساتھ نظر آئیں گے?