تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی کی انتخابی فہرستوں میں بے ضابطگیاں کی گئی ہیں،جماعت اسلامی

جنگ نیوز -
کراچی…جماعت اسلامی نے الزام عائد کیاہے کہ کراچی کی انتخابی فہرستوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کی گئی ہیں،الیکشن کمیشن کمپیوٹرائز شناختی کارڈ کے مطابق فہرستوں کودرست کرے?جماعت اسلامی کے وفد نے امیر جماعت اسلامی سندھ اسداللہ بھٹو اور امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی کی زیر قیادت صوبائی الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اورکراچی کی انتخابی فہرستوں میں دہرے اندراج،بغیر ایڈریس ،بنا والد اور شوہر کے نام اور منسوخ شدہ شناختی کارڈ اور شناختی کارڈ نمبر کے بغیر ہزاروں ووٹرز کی نشاندہی کی?جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کمپیوٹرز سافٹ وئیر کے ذریعے کراچی کی صرف چودہ یوسیز کا ڈیٹا بیس چیک کیا گیا جہاں ہزاروں جعلی ووٹرز کی نشاندہی الیکشن کمیشن کو کرادی گئی ہے?انہوں نے کہا ان لسٹو ں کی موجود گی میں شفاف انتخابات ممکن نہیں ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.