5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عطاآبادجھیل، پانی کی آمد اور اخراج بدستور برابر،ہیلی کاپٹر ، بھی کشتی سروس جاری
جنگ نیوز -
ہنزہ…عطاآبادجھیل میں پانی کی آمد اور اخراج بدستور برابر ہے اور امدادی سامان اور متاثرین کی منتقلی کے لئے ہیلی کاپٹر اور کشتی سروس بھی جاری ہے ? سرکاری ذرائع کے مطابق جھیل میں پانی کی آمد تقریباً پانچ ہزار کیوسک ہے اور اخراج بھی اتنا ہی ہے ? خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جولائی میں گلیشئرز پگھلنے کی وجہ سے تقریباً پندرہ سے بیس ہزار کیوسک پانی عطا آباد جھیل میں داخل ہوگا جو پہلے دریائے ہنزہ میں شامل ہوتا تھا ? ادھر ہنزہ اور گلگت میں موسم صاف ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر سروس جاری ہے جس کے ذریعے تحصیل گوجال کے متاثرین کو ان کے علاقے تک پہنچایا جارہا ہے? ہنزہ کے بالائی علاقوں میں لوگوں کی آمد و رفت کے لئے کشتی سروس بھی جاری ہے ? شاہراہ قراقرم کا گلگت ہنزہ سیکشن متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی اور ٹریفک کے لئے سہ پہر چار بجے تک کھلا رہا?دوسری جانب فورس کمانڈرگلگت بلتستان میجر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ اسپل وے کا باریکی سے جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ بے گھر ہونے والے افراد کو عارضی طور پر واپس بھیجا جائے یا نہیں ?