5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پارلیمنٹ کوآئینی ترامیم کامکمل اختیارحاصل ہے،وسیم سجاد
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اٹھارہویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں کے کیس میں حکومتی وکیل وسیم سجادنے کہاہے کہ پارلیمنٹ کوآئینی ترامیم کامکمل اختیارحاصل ہے?سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگومیں ان کاکہناتھاکہ پاکستان میں آج تک آئین میں جتنی بھی ترامیم کی گئیں ، سپریم کورٹ نے ان میں سے کسی کوبنیادی ڈھانچے کے خلاف قراردیتے ہوئے منسوخ نہیں کیا? انہوں نے کہاکہ یہ بھی پارلیمنٹ نے ہی طے کرناہے کہ بنیادی ڈھانچہ ہے کیا؟