5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پارہ چنار : لینڈنگ کے دوران طیارے کے ٹائر پھٹ گئے
جنگ نیوز -
پشاور…پارہ چنار ائیرپورٹ پر چھوٹے طیارے کی لینڈنگ کے دوران ٹائرپھٹ گئے تاہم عملہ اور مسافر محفوظ رہے?سرکاری ذرائع کے مطابق نجی کمپنی کا چھوٹا طیارہ پشاور ائیرپورٹ سے پارہ چنار پہنچا تھاجہاں ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران جہاز کے ٹائر پھٹ گئے?لیکن جہاز میں سوار چھ مسافر اور پائلٹ محفوظ رہے ? گزشتہ ماہ بھی ایک اور نجی کمپنی کے چھوٹے طیارے کو اسی نوعیت کا حادثہ پیش آیا تھا? جس میں پائلٹ سمیت پانچ مسافر زخمی ہوئے تھے?