تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جاگیردارانہ نظام کے خلاف عوام میں بیداری پیدا ہورہی ہے ، الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف عوام میں شعوری بیداری پھیل رہی ہے ہمیں کامل یقین ہے کہ حق پرستی کی یہ جدوجہد بہت جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگی ? اے اپی ایم ایس او کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں الطاف حسین نے کہاکہ اے پی ایم ایس او ایک روایت شکن طلباء تنظیم ہے جس نے غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے عوامی تحریک ایم کیوایم کو جنم دیا اور پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت متعارف کرائی ہے ? انہوں نے کہاکہ اے پی ایم ایس او کے قیام کے ساتھ ہی فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ اورغریب و متوسط طبقہ کی حکمرانی کی جدوجہد شروع کردی گئی تھی اورآج اللہ تعالی? کے فضل وکرم سے ملک بھر کے عوام میں فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف شعوری بیداری پائی جاتی ہے ? الطاف حسین نے کہاکہ تمام ترمصائب ومشکلات کے باوجود حق پرستی کی جدوجہد جاری ہے اور ہمیں کامل یقین ہے کہ حق پرستی کی یہ جدوجہد بہت جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگی? الطاف حسین نے ایم کیوایم اور اے پی ایم ایس او کے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں کو اے پی ایم ایس او کے 32 ویں یوم تاسیس کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ایم کیوایم کا پیغام ملک بھر کے مظلوم عوام کے دلوں کی دھڑکن بن رہا ہے اور پاکستان کی تمام قومیتوں ، مسالک اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد ایم کیوایم کے پرچم تلے جمع ہورہے ہیں ? انہوں نے کارکنان پر زوردیا کہ وہ حق پرستی کی جدوجہد میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء اور لاپتہ ساتھیوں کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہ کریں ، شہداء اور لاپتہ ساتھیوں کے اہل خانہ کی خبرگیری کریں اور حق پرستی کے فکروفلسفہ کے فروغ کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.