تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

برطانیہ:18فٹ بلنداور1.5ٹن وزنی پھولوں کادیو ہیکل گلدستہ

جنگ نیوز -
برطانیہ:18فٹ بلنداور1.5ٹن وزنی پھولوں کادیو ہیکل گلدستہ

لندن…برطانیہ میں ایک مالی نے عراق اور افغانستان کی جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے بچوں اور زخمیوں کی امداد کے لیے انوکھا طریقہ اختیا رکیا ہے?ساؤتھ ویلز کے قریبی علاقےSt Brides Wentloog سے تعلق رکھنے والے 71سالہ Wil Thoms نے اس مقصد کے لیے پھولوں کا ایک ایسا گلدستہ بنایا ہے جو 1.5ٹن وزنی اور18فٹ بلند ہے اور اسے ٹینک کی مدد سے ہی اٹھایا جاسکتا ہے?رنگ برنگے پھولوں سے بھر ے اس گلدستے کی تیاری میں Wil Thoms کو دوہفتے کا عرصہ لگا اور اس کام میں ان کی اہلیہ 68سالہShirley ، 42سالہ بیٹیJenny German نے ان کا ساتھ دیا جبکہ 35سالہ بیٹی Helen پھولوں کے ان پودوں کو روزانہ پانی دینے کا کام سنبھال رکھا ہے?اس دیو ہیکل گلدستے کو دیکھنے آنے والوں کو یہ بتانا ہوتا ہے کہ اس گلدستے میں 200سے لے کر 2ہزار تک کے کتنے پودے لگائے گئے مگر پہلے انہیں 50پینس ادا کرنے ہوتے ہیں?Wil Thoms کا کہنا ہے کہ وہ اب تک 600 پاؤنڈ جمع کرچکے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنے ہیروز کے لیے ایک ہزارپاؤنڈ جمع کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.