5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عالمی کپ فٹ بال کا سحر ،بھارتی ہوٹلوں اور بیکریوں پر طاری
جنگ نیوز -
عالمی کپ فٹ بال کا سحر ،بھارتی ہوٹلوں اور بیکریوں پر طاری
نئی دہلی…عالمی کپ فٹ بال کے سحر سے بھارت بھی نہیں بچ سکا ہے? بھارتی ہوٹلوں اور بیکریوں میں معروف فٹ بالر کی تصاویر والے کیک لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں? بھارتی ریاست کیرالہ میں کھلاڑیوں کی شکل کے کیک اور بیکری اشیاء کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے? کیک تیار کرنے والے ہوٹل منیجر نے بتایا کہ ان کا ہوٹل 12سال سے کسی نہ کسی طریقے سے عالمی فٹ بال کپ کو یادگار بنانے کی کوششیں کرتا ہے،اس بار بھی عالمی کپ میں شریک کھلاڑیوں کی شکل والے کیک تیار کررہے ہیں جو عوام میں بے حد مقبول ہورہے ہیں? ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہوٹل کو ورلڈ کپ فٹ بال میں حصہ لینے والے 32ممالک کے پرچموں سے سجایا گیا ہے تاکہ مہمان کو فٹ بال گراؤنڈ جیسا ماحول محسوس ہو?