5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ماسکو تہران میزائل ڈیلپابندیوں کے باوجود متاثر نہیں ہوگی،روس
جنگ نیوز -
ماسکو ... روس نے کہا ہے کہ ایران پرسلامتی کونسل کی پابندیوں سے ماسکو تہران میزائل ڈیل متاثر نہیں ہوگی?ماسکو میں روسی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی ایران پر نئی پابندیوں سے تہران کو زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل فراہمی کی ڈیل پر کوئی اثر نہیں پڑیگا?روسی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہناہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادکے تحت پورٹیبل میزائل سسٹم پابندیوں کی زد میں آتاہے تاہم اس کے علاوہ دیگر ائیر ڈیفنس ہتھیاروں کی فروخت پرپابندی نہیں ہے?اس لیے ماسکو ایس300 میزائل کی تہران کوفروخت جاری رکھ سکتاہے? جبکہ ایران میں نئے نیوکلیئر پلانٹ کی تنصیب پر بھی بات چیت آگے بڑھائی جائے گی?ادھرامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کراؤلی نے بھی واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد سے ایس300 میزائل متاثر نہیں ہو ں گے?دوسری جانب امریکا اوراسرائیل روس پر دباؤ بڑھارہے ہیں کہ وہ ایران کو ایس 300 میزائل کی فروخت روک دے?