5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
رحیم یار خان :پولیس تشددسے زیر حراست ملزم ہلاک ، لواحقین کا احتجاج
جنگ نیوز -
رحیم یار خان :پولیس تشددسے زیر حراست ملزم ہلاک ، لواحقین کا احتجاج
رحیم یار خان…رحیم یار خان کے سٹی تھانہ سی ڈویژن میں پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا ? لواحقین نے تھانہ کا گھیراؤ کر کے شدید احتجاج کیا?حسین آباد کے رہائشی عبدالشکور کی بیوی نے شوہر سے شکایت کی کہ نصیر نامی شخص اسے آتے جاتے تنگ کرتا ہے جس پر عبدالشکور اور نصیر میں تلخ کلامی ہوئی? سٹی تھانہ سی ڈویژن پولیس نے نصیر کی ملی بھگت سے عبدالشکور کو حراست میں لے لیا? مبینہ پولیس تشدد سے عبدالشکور ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا ہے? واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے تھانہ کا گھیراؤ کرلیاور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی? اور مطالبہ کیا کہ پولیس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے? پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا? مظاہرین نے الزام لگایا کہ یہ واقعہ تھانہ ایئرپورٹ کی حدود کا تھا لیکن پولیس نے اسے غیر قانونی طور پر سٹی تھانہ منتقل کیا اور تشدد کر کے ہلاک کردیا? متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے شیخ شید اسپتال منتقل کردی گئی ہے?