5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
دنیا ایرانی عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرے،اوباما
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ عالمی برادری ایرانی عوام کی طرف سے آزادی کے لیے کی جانے والی جدوجہد حمایت کرے?ایران میں صدارتی انتخابات کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے ایک سال بعد اپنے پیغام میں صدر اوباما نے کہا دنیا بھر کے عوام اور اقوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ آزادی، اور انصاف کے لیے جدوجہد کرنے والوں کا ساتھ دیں ?انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کا آزادی اور انصاف کے لیے عزم انصاف کیلئے سرگرم افراد کیلئے واضح مثال ہے?