تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی : انچولی میں مسلح تصادم ،نوجوان ہلاک ،تین زخمی،کشیدگی برقرار

جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں دو مذہبی گروہوں میں مسلح تصادم کے بعد ایک نوجوان ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے?علاقہ پولیس کیلئے تاحال نوگو ایریا بنا ہوا ہے?فیڈرل بی ایریا میں واقع انچولی سوسائٹی مین اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ایک مذہبی گروپ کی جانب سے مساجد سے اشتعال انگیز تقاریر اور نعرے لگائے گئے جس پر دو گروہوں میں ہاتھا پائی کے بعد مسلح تصادم شروع ہوگیا?کئی گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا? جس کے نتیجے میں اٹھارہ سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افرادزخمی ہوگئے?واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری علاقے میں طلب کرلی گئی تاہم متاثرہ علاقے میں پولیس اور رینجرز کی نفری داخل ہونے میں ناکام رہی?متاثرہ علاقوں میں مسلح افراد گروہوں کی صورت میں گشت کررہے ہیں جبکہ وقفے وقفے سے مورچہ بند فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے?جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نماز جنازہ انچولی سوسائٹی میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ?جبکہ تدفین وادی حسین میں کی جائے گی?واقعے کی مذمت کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گہری تشویش کا اظہار کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے امن برقرار رکھنے کیلئے سختی سے قانون نافذ کرنے ہدایت کی?جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے انچولی واقعہ پر شدید مذمت کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت علاقے میں فوری طور پر امن وامان بحال کرے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.