5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں میزائل حملہ،چار افراد ہلاک
جنگ نیوز -
میران شاہ…شمالی وزیرستان پر جاسوس طیارے کے حملے میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے?ذرائع کے مطابق سرحدی علاقے دتہ خیل میں ایک گھر پر جاسوس طیارے سے دو میزائل فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ?زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے? فوری طور پر ہلاک ہونے والوں کا پتہ نہیں چل سکا ہے?علاقے میں اب بھی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس سے وہاں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے?