5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عطاآباد جھیل میں پانی کی آمد اور اخراج پانچ ہزار کیوسک سے زائد
جنگ نیوز -
ہنزہ…عطا آباد جھیل میں آج پانی کی آمد اور اخراج پانچ ہزار کیوسک سے زائد بتایا جاتا ہے، جبکہ موسم آج بھی صاف ہے اور متاثرین کے لئے امدادی اشیاء پہنچانے کے لئے ہیلی سروس جاری رکھی جائے گی? حکام کا کہنا ہے کہ جب اسپل وے کو تعمیر کیا جارہا تھا اس وقت یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ جھیل سے اخراج کے وقت پانی بہت تیزی سے خارج ہونا شروع ہوگا تاہم اب صورتحال کچھ اور ہے?جھیل میں پانی کی آمد اور اخراج گزشتہ چار پانچ روز سے ایک جگہ ٹہر گیا ہے جو کافی تشویش ناک صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے?واضح ہو کہ چند روز قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ پانی کے اخراج کو تیز کرنے کے لئے اسپل وے کودھماکا خیز مواد سے اڑاکر چوڑا کیے جانے کا امکان ہے، تاہم این ڈی ایم اے کے حکام نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہے?دوسری جانب گزشتہ رات ایک بار پھر عطا آباد گاؤں میں بھاری لینڈ سلائڈنگ ہوئی جس سے لوگوں میں سخت خوف وہراس پایا جاتا ہے?