تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

مشرق وسطی? میں امن عمل سست روی کا شکار ہے،محمود عباس

جنگ نیوز -
واشنگٹن…فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ مشرق وسطی? میں امن عمل سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے خطے میں مسائل کے حل کے لیے پیش کیے گئے دو ریاستی منصوبے کا خاتمہ ہو سکتا ہے?واشنگٹن میں ایک ٹھنک ٹینک سے خطاب میں فلسطینی صدر نے کہا کہ مشرق وسطی? میں امن عمل میں پیدا ہونے والی سست روی کے نتیجے میں ایسے خدشات بڑھ رہے ہیں کہ خطے میں دو ریاستی منصوبے کا خاتمہ اور اسرائیل فلسطین کشیدگی اور کشمکش میں اضافہ ہو سکتا ہے?انہوں نے کہا کہ غزہ کے محصورین کی مدد کے لیے جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی تحقیقات عالمی سطح پر ہو نی چاہیں?اس واقعے کی تحقیقات اسرائیل نہیں کر سکتا اور نہ ہی اس کی تحقیقات اسرائیل کے ہاتھ میں دی جانی چاہیں?جبکہ فلسطین کے چیف مذاکرات کار صائب ارکات کا کہنا ہے کہ ہم خطے میں قیام امن کے لیے فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور دو ریاستوں کے قیام کو ضروری سمجھتے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.