تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کا نیوکلیئر توانائی کے حصول پر غور،رپورٹ

جنگ نیوز -
منیلا…ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک اپنی توانائی کی طلب پورا کرنے کے لئے نیوکلیئر توانائی کے ذریعے بجلی بنانے پر بھی غور کر رہے ہیں? ایشیائی ترقیاتی بینک کے پانی و توانائی ڈویژن کے ڈائریکٹر انتھونی جیوڈ کے مطابق توانائی کی طلب پورا کرنے کے حوالے سے ویتنام نیوکلیئر پاور پلانٹ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جو اگلے دس سال میں کام کرنا شروع کردے گا، جب کہ سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ اپنے اپنے نیوکلیئر پاور پلانٹس کی فزبلیٹی رپورٹ بنا رہے ہیں?جیوڈ نے مزید کہا کہ فلپائن نے توانائی کی طلب پورا کرنے کے لئے 1970میں ایک نیوکلیئر پلانٹ بنایا تھا لیکن حفاظتی اقدامات کے باعث اس کو کبھی تجارتی بنیادوں پر استعمال میں نہیں لایا جا سکا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.