تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

فٹبال ورلڈ کپ،پہلا میچ آج جنوبی افریقا،میکسیکو کے درمیان ہو گا

جنگ نیوز -
جوہانسبرگ…فٹ بال ورلڈ کپ 2010 کے سنسنی خیز میچز کا آغاز آج جنوبی افریقا میں ہوگ? رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ میزبان جنوبی افریقا اور میکسیکو کے درمیان کھیلا جائے گا، جب کہ دوسرے میچ میں سابق چیمپیئن فرانس اور یوراگوئے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی?فیفا کا انیسواں اور افریقا کی سر زمین پر ہونے والا پہلا فٹبال ورلڈکپ آج شروع ہو رہا ہے?میگا ایونٹ کا پہلا میچ میزبان جنوبی افریقا اور میکسیکو کے درمیان کھیلا جائے گا? دونوں ہی ٹیمیں پوری طرح تیار ہیں? میزبان ٹیم جنوبی افریقا کو بافانا بافانا بھی کہا جاتا ہے? ماضی میں یہ ٹیم راونڈ16میں پہنچتی رہی ہے?جنوبی افریقا کا سب سے بڑا ہتھیار اسٹینڈز میں ناچتے ہوئے ہزاروں شائقین ہوں گے? دوسری جانب ورلڈ کپ کوالی فائنگ ٹورنامنٹ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی میکسیکو کی ٹیم پرامید ہے کہ وہ دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلے گی?افتتاحی روز دوسرا میچ سابق چیمپیئن فرانس اور یوراگوئے کے درمیان ہوگا?یوراگوائے کی ٹیم نے1930ء میں ہونے والا پہلا فٹ بال ورلڈ کپ جیتا تھا? پھر 1950ء میں بھی ٹرافی یوراگوائے کے نام رہی?موجودہ ٹورنامنٹ میں ڈیگولیو گا نو اور ڈیگو فورلان یوراگوائے کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن ماہرین نے نکولز انیلکا ، تھیری اونری اور ویلیم گالاس کی موجودگی میں فرانس کو مضبوط ترین ٹیم قرار دیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.