تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

شمالی وزیرستان،میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد13ہو گئی،12زخمی

جنگ نیوز -
میران شاہ…شمالی وزیرستان پر جاسوس طیارے کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد13 ہو گئی جب کہ دیگر 12 افراد زخمی ہوئے ہیں?ذرائع کے مطابق سرحدی علاقے دتہ خیل میں ایک گھر پر جاسوس طیارے سے چار میزائل فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک اور دیگر 12زخمی ہوگئے، جب کہ دو گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے?زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، جب کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں فوری طور پر علم نہیں ہوسکا? ادھر علاقے میں اب بھی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جن کے باعث وہاں شدید خوف و ہراس پھیلا ہو ا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.