5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کاجول آج کل اپنی بہن تنیشا کے کیرئیر کے بارے میں ازحد فکرمند
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بے ساختہ اداکاری اور دل کش مسکراہٹ والی بالی وڈ اداکارہ کاجول آج کل اپنی بہن تنیشا کے کیرئیر کے بارے میں بے حد فکرمند نظر آرہی ہیں?ذرائع کے مطابق کاجول نے بالی وڈ میں اپنی بہن تنیشا کو ایک مرتبہ پھر متعارف کروانے کا بیڑا اُٹھالیا ہے? تنیشا جو بالی وڈ میں اپنے قدم جمانے میں ناکام رہیں تھیں اب اپنی بہن کاجول کے مشوروں پر چلتے ہوئے اپنے کیرئیر کو نئے سرے سے شروع کرنے کی خواہش مند ہیں? اس سلسلے میں کاجول نے تنیشا کا ایک فوٹو سیشن بھی کروایا ہے? صرف یہی نہیں بلکہ تنیشا کے کیرئیر کے بارے میں انکی والدہ تنوجا بھی کاجول کی مدد کر رہی ہیں جو تنیشا کے لئے فلموں کے انتخاب سے لے کر ان کے اسٹائل تک ہر چیز پر توجہ دے رہیں ہیں?