5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ہیروئن سے یورپ میں سالانہ ہلاکتیں اتحادی افواج کی ہلاکتوں سے زیادہ
جنگ نیوز -
ماسکو…فارن ڈیسک… افغان جنگ میں اتحادی افواج کی ہلاکتوں سے زیادہ افغان ہیروئین سے مغربی یورپ میں سالانہ ہلاکتیں ہو رہی ہیں جب کہ روس دنیا میں سب سے بڑا ہیروئن کا صارف ہے?بھارتی اخبار’ ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی ہیروئین سے ہلاکتیں افغان جنگ میں اتحادی فوج کی کل ہلاکتوں سے بہت زیادہ ہے? اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق مغربی یورپ میں سالانہ ہیروئین سے ہلاکتیں 2001سے جاری افغانستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کل اتحادی افواج کی ہلاکتوں سے زیادہ ہے ?تقریباً 18سو بین الاقوامی فوجی افغانستان میں ہلاک کر دیئے گئے جس میں11سو امریکی فوجی بھی شامل ہیں?اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں روس افغانی ہیروئین کا سب سے بڑا صارف ہے جہاں سالانہ70میٹرک ٹن ہیروئین فروخت ہوتی ہے? روس کے صدر نے ایک کانفرنس میں روسی نوجوانوں کے لئے ہیروئین کوسب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے?