5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جوہری طاقتیں ٹیکنالوجی پر اجارہ داری قائم کرنا چاہتی ہیں، احمدی نژاد
جنگ نیوز -
شنگھائی…ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ جوہری طاقتیں اپنے فائدہ کیلئے ٹیکنالوجی پراجارہ داری چاہتی ہیں اور وہ دوسرے ملکوں کو پر امن مقاصد کے لئے بھی جوہری توانائی استعمال کر نے کی اجازت نہیں دینا چاہتیں?شنگھائی کے ورلڈ ایکسپو میں یوم ایران کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ان جوہری طاقتوں میں سے کچھ نے جوہری توانائی کو تباہی کیلئے بھی استعمال کیا ہے?ان طاقتوں نے خود جوہری ہتھیار استعمال کیے ہیں مگر دوسرے ممالک کو اس توانائی کو پرامن طور پر بھی استعمال نہیں کرنے دیتے?احمدی نژادنے کہا کہ یہ قوتیں سائنس اور ٹیکنالوجی پراپنے فائدے کیلئے اجارہ داری قائم رکھنا چاہتے ہیں?ایرانی صدر ان دنوں چین کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ورلڈایکسپو میں شریک ہیں جہاں ایرانی اور چینی اسٹالز پر یوم ایران منایا جارہا ہے?گذشتہ دنوں اقوام متحدہ کی سلامتی نے ایران پر پابندیاں نافذ کردی تھیں جس کی حمایت میں چین نے بھی ووٹ دیا?