5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ابھیشک اور شاہ رخ فٹ بال عالمی کپ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…ابھیشک بچن اور شاہ رخ خان عالمی کپ فٹ بال 2010میں بالی ووڈ کے نمائندے یا برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر شرکت کریں گے?بالی وڈ کے دونوں سپراسٹارز انیسویں فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے بالی وڈ برانڈ ایمبیسیڈر منتخب ہونے پر کافی پرجوش ہیں?شاہ رخ خان کے ساتھ ان کے بچوں کی خوشی بھی دیکھنے کے لائق ہے کیونکہ وہ بھی ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے جائیں گے? دوسری جانب ابھیشک بچن بھی اس سفر کی تیاریاں کررہے ہیں? ابھیشک کو فیفا ورلڈ کپ کا بے چینی سے انتظار تھا?