تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

گوادر: سمندری طوفان کے متاثرین ناقص امدادی اشیاء پر شکوہ کناں

جنگ نیوز -
گوادر…گوادرکو سمندری طوفان کی زد میں آئے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود مقامی متاثرین بے سرو سامانی کے عالم میں پڑے ہیں ان لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں دی جانیوالی امداد ناکافی اورغیرمعیاری ہے? گوادرمیں سمندری طوفان پیٹ ہونے والی طوفانی بارشوں سے سیکڑوں مکانات گرگئے اور سرکاری عمارتیں بھی متاثرہ ہوئیں گوادر کے شہری ایک ہفتے سے کھلے آسمان تلے زندگی گذاررہے ہیں?مقامی باشندے جہاں سمندری طوفان کوقد رتی آفت قرار دے کراس کامقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں وہاں حکومتی اقدامات سے شاکی نظر آتے ہیں، ان کا کہناہے کہ حکومت کی جانب سے انہیں دی جانے والی امدادی اشیا ناکافی ہیں وہاں ان کا معیار بھی بہتر نہیں ہے? صوبائی حکومت نے سمندری طوفان سے متاثرہ افراد کیلئے پانچ کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا تھا ?ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کے کھانے پینے کاانتظام کیا جارہاہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.