تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

موبائل فون 12سال سے کم عمر بچوں کے لیے خطرناک ہے،ماہرین

جنگ نیوز -
لندن…چھوٹے بچوں کا موبائل فون استعمال کرنا خطر نا ک ثابت ہو سکتا ہے?برطانوی طبی ماہرین نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ بارہ سال سے کم عمر بچوں کو موبائل فون دینا خطر ناک ثابت ہو سکتا ہے? موبائل فون اور صحت سے متعلق ریسرچ پروگرام کے سر براہ پروفیسر Lawri Cahllisکا کہنا ہے کہ بارہ سال سے کم عمر بچوں کو موبائل فون نہیں دینا چاہیے کیونکہ اس کا استعمال اور اس سے نکلنے والی شعاعیں ان کے لیے خطر ناک بھی ثابت ہو سکتی ہیں? ماہرین کا کہنا ہے ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ بچے مختلف معاملات میں بڑوں سے زیادہ حساس ہوتے ہیں اور ان کا جسمانی اور دفاعی نظام بڑھنے کے عمل میں ہوتا ہے? اس لیے موبائل سے نکلنے والی شعاعیں ان کے لیے زیادہ خطرے کا باعث بن سکتی ہں? ماہر ین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کم عمر نوجوانوں کو بھی موبائل پر کم سے کم گفتگوکر نی اور زیاد تر تحریری پیغامات پر انحصار کرنا چاہیے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.