5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی :انچولی میں صورتحال کشیدہ، پولیس و رینجرز کا گشت،کاروبار بند
جنگ نیوز -
کراچی… کراچی کے علاقے انچولی میں احتجاجی ریلی کے مظاہرین کوروکنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا نوجوان اسپتال میں چل بسا?نوجوان کی ہلاکت کے بعد انچولی میں صورتحال کشیدہ ہے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کا متاثرہ علاقوں میں گشت جاری ہے? پولیس حکام کے مطابق انچولی کے علاقے میں ایک مذہبی تنظیم کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور گذشتہ روز ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کیخلاف نعرے لگائے ? اس دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کی جانب سے شدید فائرنگ اور شیلنگ کی گئی ? فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا شخص علی رضا اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا?جس کے بعد رات گئے انچولی اور واٹر پمپ میں صورت حال پھر کشیدہ ہو گئی اور دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا اس دوران نجی املاک کو بھی نذر آتش کیا گیا ? آگ بجھانے کے لیے جانے والی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایاگیا جس کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے مشتعل افراد پر شیلنگ کی جبکہ ہنگامہ آرائی کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیاگیا?امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری متاثرہ علاقوں میں موجود ہے اور بکتربند گاڑیوں کی مدد سے علاقوں میں گشت کیا جارہے جبکہ علاقے میں دکانیں اور کاروبار بندہے?