5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اسلامی قوانین ماحولیاتی خطرات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں، شہزادہ چارلس
جنگ نیوز -
نیویارک…اسلامی قوانین پر عمل کرکے دنیا کوماحولیاتی خطرات سے بچایا جاسکتا ہے?یہ بات شہزاد ہ چارلس نے ایک بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس کے دوران ماہرینِ ماحولیات سے اپنے خطاب میں کہی?نیو یارک میں ہونے والی اس کانفرنس میں برطانوی شہزادے نے گلوبل وارمنگ کے باعث ہونے والی تبدیلیوں اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لئے عالمی ماہرین پر زور دیا ہے کہ قرآن میں بتائے گئے احکامات پر عمل کر کے دنیا کو کسی بڑے نقصان سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے? اس موقع پر کئی مسلما ن طلباء بھی کانفرنس میں شریک تھے?