5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے غربت کو ختم کرنا ہوگا، صدر آصف زرداری
جنگ نیوز -
تاشقند…صدر آصف علی زرداری نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کیخلاف علاقائی تعاون پر زور دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اس سلسلے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہیگا ?وہ ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ? صدر زرداری نے کہا کہ خطے کے ممالک کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کے بنیادی اسباب پر قابو پانے کیلئے بھی مربوط حکمت عملی پر عمل کرنا ہوگا ، غربت دہشت گردی کا بنیادی سبب ہے ? اس لئے اقتصادی سرگرمیوں کو تیز کرنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا اہم ہے تاکہ لوگوں کو انتہا پسندی سے تعمیری مقاصد کی طرف راغب کیا جاسکے ? صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اپنی اسٹریٹجک اہمیت کی وجہ سے دنیا کیلئے وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی کا مختصر ترین اور تیز ترین راستہ فراہم کرتا ہے ? خطے میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافے سے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئیگی ? انہوں نے افغانستان میں انتہا پسندی کے خلاف اور تعمیر نو کیلئے پاکستان کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ مضبوط اور مستحکم افغانستان پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے ?