5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سندھ : 4کھرب 22ارب روپے کابجٹ، 25ارب روپے کا خسارہ
جنگ نیوز -
کراچی …سندھ میں چار کھرب بائیس ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے جس میں پچیس ارب روپے خسارہ دکھایا گیا ہے?وزیراعلی? سندھ سید قائم علی شاہ آج اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے?بجٹ کا کل تخمینہ چار کھرب بائیس ارب روپے لگایا گیا ہے جس میں115 ارب روپے ترقیاتی اسکیموں کیلئے،جبکہ ضلعی ترقیاتی پروگرام کیلئے اٹھارہ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ?ترقیاتی بجٹ کا کل حجم ایک سو پینتیس ارب روپے رکھا گیا ہے ?بجٹ میں14.4 ارب روپے پراونشل سوشل ڈیولپمنٹ پروگرام کیلئے وفاق کی گرانٹ سے رکھے گئے ہیں ،جبکہ غیرملکی تعاون سے منصوبوں کیلئے چار ارب بیس کروڑ اور ڈیری منصوبے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے رکھے گئے ہیں?صوبے کو این ایف سی ایوارڈ کی مد میں دو سو سات ارب روپے ملیں گے?