تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پاکستان اسٹیل کیلئے25 ارب روپے کا بیل آوٹ پیکیج

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اسٹیل کیلئے25 ارب روپے کا بیل آوٹ پیکیج منظور کرلیا?وزیراعظم ہاؤس اسلام آبادمیں وزیراعظم گیلانی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پاکستان اسٹیل کیلئے بیل آؤٹ پیکیج منظور کیا گیا?اجلاس میں وفاقی وزرا حفیظ شیخ،خورشید شاہ،آیت اللہ درانی،ہزار خان بجرانی ،اور پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹواور بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بھی شریک ہوئے بیل آوٹ پیکیج وزارت صنعت وپیداوار نے تجویز کیا تھاذرائع نے جیو نیوز کے نمائندے خرم ملک کو بتایا کہ25ارب روپے کا بیل آوٹ پیکیج میں تین ارب روپے فوری طور پر اس ماہ جبکہ جولائی کیلئے7 ارب روپے جاری کئے جائیں گے ?ذرائع کے مطابق خام مال کی خریداری کیلئے 8 ارب کے قریب اوراسٹیل ملز کو دیگر ضروریات کیلئے7ارب روپے مختلف مراحل میں جاری کئے جائیں گے وزیر اعظم نے کہاکہ اسٹیل ملز کو بند نہیں کیا جائے گااس کی تنظیم نو کی جائیگی تاکہ17 ہزار ملازمین متاثر نہ ہوں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.