5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
نااہلی کیس: تاخیری حربے استعمال کرنیوالوں کی رکنیت معطل کی جائیگی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورہائی کورٹ نے جعلی ڈگریوں اورانتخابی دھاندلیوں کے الزامات پر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی نااہلی کے معاملات پر ارکان اسمبلی کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے خبردارکیاہے کہ اگر کیسزمزید لٹکائے گئے تو فیصلوں تک ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کردی جائے گی? لاہورہائی کورٹ کے روبرو درجنوں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی نااہلی کے معاملات زیرسماعت ہیں? فیصل صالح حیات،طالب حسین نکئی،ملک اقبال لنگڑیال، سردار بہادر، جواد کامران،اورشوکت چیمہ کی نااہلی کے کیسزکی سماعت وکلا کی درخواستوں پرملتوی کردیئے گئے?عدالت نے قرار دیا کہ نااہلی کے معاملات کھینچ کر آئندہ الیکشن تک لٹکائے نہیں جاسکتے،جبکہ رکن قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرہ کی نااہلی کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ دو روز کیلئے موخرکردیا?ان کے وکیل نے عدالت سے استدعاکی کہ مدثرقیوم ناہرہ مزید تحریری مواد عدالت میں پیش کرنا چاہتے ہیں?دوسری جانب الیکشن ٹریبونل نے لوکل کمیشن کے روبرو بروقت شہادتیں پیش نہ کرنے وزیرمملکت طارق انیس اوران کیخلاف نااہلی کی درخواست دائر کرنیوالے دانیال عزیز کو15،15 ہزارجبکہ محمد اسلم بودلہ کو5ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا?ٹریبونل نے مسلم لیگ(ق)کی ایم این اے سمیرا ملک کے خلاف دائر درخواست پراین اے69کا تمام انتخابی ریکارڈ طلب کرلیا?درخواست گذار عمراسلم کا موقف تھا کہ سمیرا ملک نے انتخابات میں دھاندلی کرائی ہے اور47پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج میں تضاد ہے?ٹریبونل نے رکن پنجاب اسمبلی لیاقت بھٹی کے نااہلی کیس میں جسٹس ریٹائرڈ امیر عالم خان کو لوکل کمیشن مقرر کردیاہے جبکہ پنجاب کے وزیرجیل خانہ جات چوہدری عبدالغفورکی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر جسٹس ریٹائرڈ بشیراے مجاہد کو لوکل کمیشن مقرر کردیاہے?