تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کوئٹہ :لاپتہ ڈاکٹروں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج جاری

جنگ نیوز -
کوئٹہ …کوئٹہ میں تین لاپتہ بلوچ ڈاکڑوں کی عدم بازیابی کیخلاف ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے جبکہ دو گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال بھی کی گئی?پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی اپیل پرڈاکٹر نسیم بلوچ،ڈاکٹر دین محمد بلوچ ا ور ڈاکٹر اکبرمری کی بازیابی کیلئے سول ہسپتال اوربولان میڈیکل کمپلیکس سمیت بلوچستان کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کا احتجاج جاری رہا?اس موقع پر دو گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال کرتے ہوئے او پی ڈیزکا بائیکاٹ کیاپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدرڈاکڑ مزارخان نے جیو نیوز کو بتا یا کہ اگرتینوں لاپتہ بلوچ ڈاکٹروں کو بازیاب نہیں کیاگیا تووہ آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے اورپورے بلوچستان کے ہسپتالوں میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کی جائے گی ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.