تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سینیٹ اجلاس: بابر اعوان کی صفدر عباسی سے جھڑپ ،حج کرایوں پر احتجاج

جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکومتی اتحادی جماعتوں اے این پی اور جے یو آف( ف) نے حج اخراجات میں اضافے کے خلاف سینیٹ سے واک آؤٹ کیا،جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور نے اخراجات میں کمی سے متعلق قائمہ کمیٹی کی سفارشات کو وفاقی کابینہ کو بھیجنے کا اعلان کیا ہے?ادھرحکومتی رکن صفدرعباسی نے الزام لگایاہے کہ وزیر قانون وزیراعظم کو گمراہ کررہے ہیں سینیٹ کا اجلا س شروع ہوا توقائمہ کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں جن میں حج کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی تجویز دی گئی?اے این پی اور جے یو آئی ف کے ارکان نے واک آؤٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کیخلاف تحریک استحقاق لائیں گے جس پروفاقی نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کی سفارشات کو وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائیگا? سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر بابر اعوان اور صفدر عباسی کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ?صفدر عباسی نے الزام لگایا کہ وفاقی وزیرقانون یر اعظم کو گمراہ کررہے ہیں? جماعت اسلامی کے سینیٹر پروفیسر ابراہیم نے بجٹ پر بحث میں کہا کہ ویلیوایڈڈ ٹیکس ایسا طوفان لائے گا جس میں حکومت بہہ جائے گی ، وفاقی وزیراعظم سواتی نے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ لیڈرشپ میں ویژن ہے نہ دانائی ہے جس کے باعث ملک تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے? سینیٹر عبدالرحیم مندوخیل نے کہا کہ اعظم سواتی کو حکومت سے اختلاف ہے تو اپوزیشن میں کیوں نہیں آ جاتے، سینیٹ کا اجلاس اب پیر کی سہ پہر چار بجے ہوگا ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.